- Advertisement -
سیالکوٹ۔ 29 اگست (اے پی پی):سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تاحال فلائٹ آپریشن معطل ہے۔ ترجمان محمد عمیر خان کے مطابق ایئرپورٹ سے سیلابی پانی کا اخراج جاری ہے، موجودہ سیلابی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے آج (جمعہ )رات 10 بجے تک فضائی آپریشن بند رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ سیال کے تمام افسران و ملازمین دن رات سیلابی پانی کے اخراج پر مامور ہیں، ڈی واٹرنگ پمس سمیت تمام تر وسائل بروئےکار لائے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر نصب تمام آلات ، ٹرمینل بلڈنگ پارکنگ اور رن وے سمیت زیادہ تر مرکزی حصہ محفوظ ہے۔
- Advertisement -