سیالکوٹ تھانہ صدركی حدود میں واردات کرنے والے مسلح ڈاکوئوں سے پولیس کی فائرنگ كا تبادلہ ،پولیس ملازم زخمی ،ایک ڈاکو ہلاک

149
Armed robbers

سیالكوٹ۔ 27 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ تھانہ صدر كی حدود میں واردات کرنے والے مسلح ڈاکوئوں سے پولیس کی فائرنگ کے تبادلہ میں پولیس ملازم شدید زخمی اور ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ہے،ترجمان پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کی ھدود مٰں پولیس مقبالہ، شہریوں سے واردات کرنے والے مسلح ڈاکوئوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پولیس ملازم شدید زخمی ہوگیا اور جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تھانہ حاجی پورہ سب انسپکٹر اصغر نفری کے ہمراہ سٹی ڈسکہ ریڈ کرنے جارہے تھے اور ڈسکہ روڈ نزد پکی کوٹلی پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کیلئے رکے اسی دوران روڈ کی دوسری جانب سے 2 شہریوں سنی ولد محمد شفیع اور محمد اویس ولد محمد شفیق بھاگتے ہوئے پولیس کی گاڑی کے پاس آئے اور بتلایا کہ روڈ کی دوسری جانب 2 ڈاکوئوں نے ہم سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں ،پولیس پارٹی نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے ڈاکوئوں کا پیچھا کیا تو ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر جان سے مار دینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ،نامعلوم ڈاکو کی فائرنگ سے 2 فائر کانسٹیبل سلیمان علی کو بائیں بازو اور کندھے پر لگے ،ایک ڈکیٹ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ اطلاع ملنے پر فوری طور پر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جس پر آئی جی پنجاب عثمان انور نے زخمی کانسٹیبل سلیمان علی کو پیغام میں کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے اور آپ کو سلام پیش کرتے ہیں کہ آپ نے شہریوں کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بہادری سے ڈاکوئوں کا مقابلہ کیا ،آئی جی پنجاب سے جوان کو شاباش دی اور دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت یابی عطا فرمائے ،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقوعہ کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مطلع کیا گیا جنہوں نے بھی آپ کی بہادری کو سراہا ہے اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

غازی کانسٹیبل نے بھی وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کا حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت و دست شفقت ہمارے سر پر رہا تو اسی طرح ہم مجرموں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے رہیں گے اور ان کو کیفرکردار تک پہنچاتے رہیں گے۔ پولیس نے موقع سے فرار ہونے والے نامعلوم ملزم کی تلاش و گرفتاری کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی کردی ہے۔