17.7 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے موٹرسائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ...

سیالکوٹ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے موٹرسائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ سکیم

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 28 مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ سٹی ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے اور سیفٹی وائر لگائی گئی۔ڈی ایس پی سٹی ٹریفک ہیڈ کوارٹر مدثر صدیق نے شیل پمپ پر شہریوں کو موٹر سائیکل سواری کے دوران پیش آنے والے ٹریفک حادثات سے انسانی جان کی حفاظت کیلیے ہیلمٹ اور سیفٹی وائر کے فوائد بتائے،موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائر لگائی اور ان میں مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی ٹریفک ہیڈ کوارٹر سیالکوٹ نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کے استعمال سے مہلک حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔ ہیلمٹ کا استعمال انسانی جان کے ضیاع اور مستقل معذوری سےمحفوظ رکھتاہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576864

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں