سیالکوٹ۔5دسمبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں ایک شخص نےنہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈسکہ کے علاقہ بھیروکے پل سے ایک نامعلوم شخص نےنہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور نہر میں کود کر خود کشی کرنے والےکی نعش کو نہر سے باہر نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔