سیالکوٹ۔26جون (اے پی پی):سیالکوٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سیالکوٹ شہر سمیت گردو نواح میں تیز ہواوں کے ساتھ تیز بارش سے شہر بھر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔ شہریوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکرادا کیا ہے۔ بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس کو سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ سڑکوں و نالوں سے نکالنے میں متحرک ہے ۔