سیالکوٹ۔10مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس کنٹرولر سیالکوٹ صباء اصغر علی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور پاکستان ائیر فورس کے شاہینوں کے دندان شکن جواب پر بھارت کی شکست اور جنگ بندی پر آمادگی کے پیش نظر
محکمہ سول ڈیفنس سیالکوٹ کی جانب سے سیالکوٹ میں جاری تمام ایمرجنسی سائرن ڈرلز کو کینسل کردیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکولوں میں آزمائشی اور تربیتی مشقیں باقاعدہ سرگرمیوں کا حصہ بن گئی ہیں جو شیڈول کے مطابق جاری رکھی جائیں گی تاکہ نئی نسل کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے قابل بن سکے۔