سیالکوٹ میں دھاتی ڈور سے تحفظ کے لئے موٹر سائیکل سواروں میں سیفٹی وائرز و ہیلمٹ تقسیم کرنے کی مہم

83

سیالکوٹ۔17فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نےدھاتی ڈور و ٹریفک حادثات سے تحفظ کے لیے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرزکی تنصیب اور مفت ہیلمٹ تقسیم کی مہم کا آغاز کر دیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ پولیس نے دھاتی ڈور سے تحفظ کے لیے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرزکی تنصیب کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں میں سیفٹی وائرز مفت تقسیم کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکلوں پر سیفٹی وائرز کی تنصیب سے قیمتی انسانی جانوں کو دھاتی ڈورسے بچانے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے موٹرسائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے اور شہریوں کو موٹر سائیکل سواری کے دوران پیش آنے والے ٹریفک حادثات سے انسانی جان کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ کے فوائد بتائے اور ان میں مفت تقسیم کیے۔

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کے استعمال سے مہلک حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔ ہیلمٹ کا استعمال انسانی جان کے ضیاع اور مستقل معذوری سےمحفوظ رکھتاہے۔