سیالکوٹ۔30اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے علاقہ ِ دھیدووالی میں تاریخی سیرت النبی ﷺ کانفرنس یکم نومبرکو ہو گی۔
دعوت اسلامی کے زیر انتظام چلنے والے مدرسہ فیضانِ زم زم کے مطابق یکم نومبر کو ہونے والی سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں ملک کے معروف علمائے کرام شرکت کریں گے ۔ بعداز نمازِ عشا نزد جامع مسجد لاثانی پروگرام کے اختتام پر دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام چلنے والے مدرسہ فیضانِ زم زم سے 10 فارغ التحصیل حفاظ کرام جنہوں نے ایک نشت میں مکمل قرآن پاک سنایا انہیں 10ہنڈا CD70موٹر سائیکل انعام میں دی جائیں گی اور حاضرین میں ایک خوش نصیب کو بذریعہ قرعہ اندازی ایک عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا ۔