- Advertisement -
سیالكوٹ۔ 27 اگست (اے پی پی):سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو1122 کا سمبڑیال میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال میں نالہ پلکھو، دریائے توی ، سید پور اور کوجہ چک کے مقام پر، تحصیل سمبڑیال میں،رندھیر باگڑیاں، خاصہ، چھنی گوندل میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیورز نے مختلف ڈیروں اور گھروں میں پھنسے 243 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
- Advertisement -
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دریائے جموں توی اور چناب کی قریبی آبادیاں محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔
- Advertisement -