سیالکوٹ میں طلبہ کا پاک فوج کے ساتھ ایک دن

143
سیالکوٹ میں طلبہ کا پاک فوج کے ساتھ ایک دن

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ گیریژن میں 473 طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا اور طلبا کو فوجی ذمہ داریوں اور کاروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر طلبا کو فوجی ہتھیاروں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ فوج کے ساتھ دن گزارنے کا مقصد طلبا کو سکیورٹی فورسز کی ذمہ داریوں اور قربانیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر طلبا اور اساتذہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں،طلبا نے شہیدوں کے بلند درجات کے لیے دعا کی ۔

طلباء و طالبات کو آرمرڈ، آرٹلری، ایئر ڈیفینس، انجینئر، انفنٹری اور دیگر ہتھیاروں سے بھی روشناس کیا گیا۔ طلباء و طالبات نے پاک فوج کے تربیتی معیار اور حربی طریقوں کو خوب سراہا۔طلبا / فیکلٹی ممبران نے معلوماتی سیشن اور پاک فوج کے آلات اور طرز زندگی کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرنے پر پاک فوج کی تعریف کی ہے۔سیالکوٹ گریژن کا دورہ کرنے والے طلبا کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے نوجوانوں کے ساتھ پاک فوج کے ساتھ دن ایک بہت ہی صحت مند اور نتیجہ خیز عمل ہے۔ اس موقع پر طلبا میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔ طلبا نے مستقبل میں بھی ایسی تقریبات منعقد کرنے کی درخواست کی ہے۔