19.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ میں عیدالفطر منانے کیلئے گھر جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے...

سیالکوٹ میں عیدالفطر منانے کیلئے گھر جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے کرایہ نامہ اڈہ پر نصب

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 29 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ عیدالفطر منانے کیلئے گھر جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے کرایہ نامہ ہر اڈہ پر نصب کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقررہ کرایہ سے زائد وصول کرنے کی پاداش میں 9 بسوں کو بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شکایات کے ازالہ کیلئے سیل قائم، کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خلاف ورزی پر 79 گاڑیوں کے چالان جبکہ 1 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور زائد کرایہ ادا کرنے والے مسافروں کو 1 لاکھ 46 ہزار روپے واپس بھی کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عید کے ایام میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا عملہ ڈیوٹی پر مامور رہے گا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577239

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں