سیالکوٹ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ، ہسپتال منتقل

87

سیالکوٹ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں ایک شخص کو گولیاں مار دی گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ ڈسکہ روڈ پر آدمکے چیمہ کے قریب پانو پنڈی کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب پرانی دشمنی کے باعث دوسرے گروپ کے لوگوں نے متاثرہ شخص کو گولیاں مار دیں۔

گولیاں لگنے سے 35 سالہ فلک نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔