- Advertisement -
سیالکوٹ۔23مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو پالک کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ بروقت کاشت کی صورت میں پالک کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکتی ہے۔ محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ پالک کی کاشت کیلئے پانی کے بہتر نکاس والی اچھی اور ذرخیز اور میرازمین کاانتخاب ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکاربیج کی شرح 12سے15کلوگرام فی ایکڑ رکھیں اور بیج کی بوائی سے پہلے 2 ملی لیٹر فی کلوگرام کے حسا ب سے بیج کو ڈیروسال لگائیں تاکہ فصل کو ہر قسم کے کیڑے مکوڑوں کے نقصان سے بچایاجا سکے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید مشاورت، معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600619
- Advertisement -