سیالکوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز

179
منشیات فروش

سیالکوٹ ۔25اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ضلع بھر میں موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق پولیس نے ضلع سیالکوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں شروع کر دی ہیں ۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ پولیس ضلع کو منشیات کی کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے تاہم اس سلسلہ میں شہریوں کا تعاون ہمارے لیے اہم ہے،منشیات فروشوں سے متعلق 15 پر یا براہ راست ڈی پی او سیالکوٹ کے نمبر 03087865550پر اطلاع دیں اور ضلع سے منشیات کے خاتمہ میں ہمارا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع دینے والے شحص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔