سیالکوٹ میں موٹر سائیکل کی ڈیوائڈر سے ٹکر ،خاتون جاں بحق، شوہرزخمی

149
Rescue 1122
Rescue 1122

سیالکوٹ۔19جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ میں تیز رفتار موٹر سائیکل ڈیوائڈر کے ساتھ ٹکرانے سے خاتون جاں بحق اور شوہر شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ رات گئے سمبڑیال نہر کے قریب اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سمبڑیال جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل ڈیوائڈر سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں 40سالہ خاتون بشیراں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 53سالہ شوہر بشیر شدید زخمی ہو گیا ۔ ریسکیو 1122 نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا ہے۔