سیالکوٹ میں وزارت حج و مذہبی امور کے زیر اہتمام وزیرآباد روڈ جیسمین وینیو میں عازمین حج کے لیے پہلا تربیتی سیشن

151

سیالكوٹ۔ 19 فروری (اے پی پی):سیالکوٹ میں وزارت حج و مذہبی امور کے زیر اہتمام وزیرآباد روڈ جیسمین وینیو میں عازمین حج کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 18 جنوری سے 27 فروری تک ملک بھر میں 147 تحصیلوں میں عازمین حج کی تربیت کروائی جا رہی ہے ،سیالکوٹ میں وزارت حج و مذہبی امور کے زیر اہتمام وزیرآباد روڈ جیسمین وینیو میں عازمین حج کے لیے آج 19 فروری بدھ کو پہلے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیااور دوسرے سیشن کا رمضان المبارک کے بعد انعقاد کیا جائے گا ۔

سیشن میں 25 سو حجاج اکرام کو مدعو کیا گیا جن میں سے 90 پرسنٹ سے زائد حاجیوں نے شرکت کی،حجاج اکرام کے تربیتی سیشن کیلئے وزارت مذہبی امور سے انتظامی امور کو بیان کرنے کیلئے ڈپٹی ڈائریكٹرمیڈیا اور ترجمان وزارت مذہبی امور عمر بٹ ،مناسک حج و عمرہ بیان کرنے کیلئے مفتی محمد احمد خان ،وزارت حج لاہور سے خطیب اور پنجاب فوڈ ہیلتھ سے ڈاکٹر علی حسنین نے شرکت کی اور وزارت حج کے اسٹاف میں اکرام بشیر،کاشف ،سعد نعیم، حافظ اویس لاہور کیمپ سے تشریف لائے ۔

پہلے سیشن میں حجاج اکرام کو پاکستان ،سعودی عرب اور دونوں ممالک کے ائیرپورٹس ،ہوٹل کی بلڈنگ ،بسوں میں سفر کرنے ، گمشدگی کی صورت میں انتظامات سمیت انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی ،سیشن میں پاک حج ایپ ، سعودی ویزہ ایپ کے استعمال کے حوالے سے بتایا گیااور اہم معلومات فراہم کی گئیں ، مناسک حج اور عمرہ کے حوالے سے بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا ۔مفتی محمد احمد خان خطیب جامع مسجد حاجی كیمپ لاہور نے اپنے بیان میں عمرہ کے فرائض اور واجبات ،اسی طرح حج کے فرائض اور واجبات ،حج کے دن ،حج کے مقامات اور حج کی ادائیگی کا طریقہ آسان انداز میں بیان کیا ۔

اس موقع پر مفتی محمد احمد خان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت مذہبی امور کا آج کا یہ سیشن بڑا بہترین رہا جس میں حجاج اکرام کی حاضری بہت زیادہ دیکھنے میں آئی ،90 پرسنٹ سے زیادہ حاجیوں نے تربیتی سیشن میں شرکت کی ،آخر تک سارے لیکچر کو سنا اور آخرمیں سیشن کے حوالے سے اپنی تسلی ،دلچسپی اور سیکھنے کے حوالے سے اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔

اسی طرح وہاں پرڈسکہ سے آئے ایک حاجی حسیب اعجاز ساہی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کیمپ میں آکر بہت اچھا لگا ، سیشن تسلی بخش تھا ،حج کے بارے میں سیکھنے کو بہت کچھ ملا اور وزارت مذہبی امور کی طرف سے انتظامات کو بے حد سراہا۔اس موقع پرریسكیو1122،پنجاب پولیس ،ٹریفك پولیس اور دیگر ملازمین نے بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دی ۔حاجی كیمپ ختم ہونے كے بعد حاجیوں اور انتظامیہ سمیت تمام شركاء كو پارلیمانی سیكرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب چوہدری ارشد جاوید وڑائچ كی طرف سے كھانا دیا گیا۔