سیالکوٹ۔11جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ میں پاپولیشن ویلفیئر کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور وسائل کے درمیان توازن بگڑنے سے معاشی اور اقتصادی مسائل پیدا ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ خاندان کا سائز وسائل کے مطابق ہونا خوشحال خاندان کی ضمانت ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی بھی صدارت کی اور کہا کہ مچھروں کے سدباب کیلئے ضلع بھر میں ہاٹ سپاٹ کی اینڈرائڈ بیسڈ سرویلنس کو فول پروف ہونا چاہیے ،بالخصوص موسم برسات کے آغاز میں مچھروں کو افزائش کا موقع مل سکتا ہے،اس کیلئے لازم ہے کہ کسی جگہ پر مستقل پانی جمع نہ ہو۔