سیالکوٹ۔4جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پلاسٹک بیگز کے تدارک کیلئے ضلع سیالکوٹ میں منظم مہم جاری ہے۔ یہ بات انہوں تحفظ ماحولیات کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات مقصود ربانی بٹ ، انسپکٹرز ماحولیات شاہد علی ڈوگر اور احمد یار بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ 5 جون 2024 سے صوبہ پنجاب میں 75 مائیکرون موٹائی سے کم پلاسٹک بیگز کے بنانے، فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحولیات کو پلاسٹک بیگز کے استعمال کو روکنے کیلئے جامع پلان دیا گیا ہے جس کے تحت جو مرحلہ وار ضلع سیالکوٹ کے اہم بازاروں اور مارکیٹوں کو ممنوعہ پلاسٹک بیگز سے مکمل طور پر پاک کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پلاسٹک بیگز کے خاتمہ کیلئے جاری مہم کی راہ راست مانیٹرنگ کررہی ہیں اور ضمن میں ہونے والے ویکلی پراگرس کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے شہریوں سے پر زور اپیل کی پلاسٹک زندگی اور ماحول کیلئے ایک بڑا خطرہ ہیں اس سے استعمال سے انکار ، زندگی سے پیار کے مترادف ہے ۔