سیالکوٹ۔23نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح سیالکوٹ شہر سمیت گردو نواح میں ہلکی بارش سے شہر میں آلودگی اور سموگ کا خاتمہ ممکن ہو گا، شہریوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکرادا کیا ہے۔
سیالکوٹ میں ہونے والی بارش سے سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور لوگوں نے گرم کپڑے، سویٹر، جرسیاں اور رضائیوں کا ستعمال شروع کر دیا ہے۔