سیالکوٹ میں یوم آزادی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا

135

سیالکوٹ۔1اگست (اے پی پی):ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی یوم آزادی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ سیالکوٹ میں سرکاری و غیر سرکاری درجنوں تقریبات منعقد ہوں گی۔سیالکوٹ میں یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی جانب سے ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ پولیس نے ون ویلنگ کو روکنے کے لیے بھی کمرکس لی ہے۔

یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت ڈی سی آفس، سیالکوٹ قلعہ و دیگر مقامات پر تقریبات ہوں گی۔ پولیس حکام نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں ون ویلنگ سے ہر صورت روکیں۔