24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ میں 1192 کسانوں میں 5 ہزار روپے فی ایکڑ گندم سپورٹ...

سیالکوٹ میں 1192 کسانوں میں 5 ہزار روپے فی ایکڑ گندم سپورٹ پرائس کی ادائیگی شروع

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔ 11 جولائی (اے پی پی):صوبہ بھر کی طرح ضلع سیالکوٹ میں بھی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کسانوں میں پانچ ہزار روپے فی ایکڑ گندم سپورٹ پرائس کی ادائیگی کا عمل شروع ہو چکا ہےضلع بھر میں 1192 کسان اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔یہ بات قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سیالکوٹ سجاد حیدر نے کسان سہولت مراکز کے دورے کرتے ہوئے کی جہاں انہوں کسانوں میں امدادی رقم کی تقسیم کا جائزہ لیا۔

سجاد حیدر نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایات پر جن کسانوں کے پاس کسان کارڈ نہیں ہے ان کو بھی پانچ ہزار روپے فی ایکڑ ویٹ سپورٹ پرائس دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارڈ نہ رکھنے والے کسانوں میں یہ رقم بینک پے آرڈر کے ذریعہ تقسیم کی جا رہی ہے جبکہ سہولت مراکز تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے دفاتر میں قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امدادی رقم 12 ایکڑ یا اس سے کم رقبہ رکھنے والے کسانوں کو دی جارہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ امدادی رقم حاصل والے کسانوں نے اس رقم کیلئے آن لائن پورٹل پر اپلائی کیا تھا اور محکمہ ریونیو کی باقاعدہ تصدیق کے بعد رقوم کی تقسیم شروع کی گئی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں