سیالکوٹ میں 2 بجلی چور گرفتار

93
Gapco
Gapco

سیالکوٹ۔13اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے 2افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ گلشن ٹائون سے پولیس نے ایس ڈی او گیپکو کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے ذیشان شاہ اور کیپٹل روڈ سے بجلی چوری کرنے پر قیصر ذوالفقار کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔