سیالکوٹ۔28اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایس ڈبلیو ایم سی)کے منیجر ایڈمن شرجیل بشیر نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت یونین کونسل بونکن و یونین کونسل احمد پورہ کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے صفائی کو یقینی بنانے کے لیے سپر وائزر اور زونل انچارج کو ہدایات جاری کیں اور ورکرز کی حاضری چیک کی ۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد صفائی کو یقینی بنانا اور کمیونیکیشن موبیلائزیشن ونگ کی فیلڈ میں متحرک ٹیم کا آگاہی مہم کے پمفلٹ تقسیم کرنا اور مناسب و ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔
اس موقع پر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن موبیلائزیشن ونگ کی فیلڈ میں متحرک ٹیم نے یونین کونسلز کے رہائشیوں اور دکانداروں میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے ۔ان کا کہنا تھا کہ صفائی سے متعلق کسی بھی شکایت کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1139 اور واٹس ایپ نمبر 03179994240 پر رابطہ کریں۔