سیالکوٹ۔14فروری (اے پی پی):سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر فہد علی نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب وزیراعلی پنجاب کا ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے تحت دیہی علاقوں میں بھی صفائی کی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ 15روزہ زیرو ویسٹ مہم کا مقصد دیہات سے ون ٹائم ویسٹ لفٹ کر کے زیرو ویسٹ کرنا ہے ،اس پروگرام کے بارے اسسٹنٹ کمشنر زلیڈ لیں گے اور ایس ڈبلیو ایم سی کے ساتھ مل کر کنٹریکٹر کو دیہات میں کوڑا کرکٹ مو قع جات کی نشان دیہی کریں گے ، لفٹنگ کے عمل کی نگرانی بھی کریں گے اور ایس ڈبلیو ایم سی کےآؤٹ سورس معاہدہ کے مطابق سٹاف و مشینری کی فیلڈ میں جانچ پڑتال کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں قومی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ستھرا پنجاب کے لیے بے پناہ وسائل فراہم کیے ہیں اور اب ہم سب کی مشترکہ زمہ داری اس نظام کو کامیاب بنائیں ۔اس ضمن میں ریونیو سٹاف اور یوسی سیکر ٹریز مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ٹھیکداروں کی معاونت اور مانیٹرنگ کی زمہ داری انجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ فرائض میں عدم دلچسپی اور تساہل برداشت نہیں کی جائے گی اسکے ساتھ ساتھ کال سینٹر ہیلپ لائن 1339 ضلع سیالکوٹ و نارووال سے آنے والی شکایات کے ازالہ کے لیے فوری عمل درآمد کیا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسوقت تحصیل سیالکوٹ میں 68یونین کونسلز ہیں جن میں 24اربن اور 44دیہاتی یونین کونسلز ہیں ا ن میں ایس ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کی تعداد 1808ہے جو سٹاف کی کمی کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔اس موقع پر فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز خضر جہانگیر ، مجاہد اور ضیاء شاہ موجود تھے ۔