سیالکوٹ ۔31اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایس ڈبلیو ایم سی)کے منیجر ایڈمن ایچ آر شرجیل بشیر نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت یونین کونسل غازی پور، یونین کونسل احمد پورہ ، یونین کونسل حمزہ غوث،حبیب پورہ ، کریم پورہ ،سرکلر روڈ اور ڈیفنس روڈ کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی کو یقینی بنانے کے لیے سپر وائزر اور زونل انچارج کو ہدایات جاری کیں اور ورکرز کی حاضری چیک کی ۔ایس ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیم کی جانب سے یونین کونسلزکے تمام کوڑا پوائنٹس کی صفائی کو یقینی بنانے کے بعد چونا کاری بھی کی گئی ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد صفائی کو یقینی بنانا اور کمیونیکیشن موبیلائزیشن ونگ کی فیلڈ میں متحرک ٹیم کا آگاہی مہم کے پمفلٹ تقسیم کرنا اور مناسب و ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔اس موقع پر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن موبیلائزیشن ونگ کی فیلڈ میں متحرک ٹیم نے یونین کونسلز کے رہائشیوں اور دکانداروں میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی سے متعلق کسی بھی شکایات کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1139 اور واٹس ایپ نمبر 03179994240 پر رابطہ کریں۔