سیالکوٹ ویمن چیمبر کے زیر اہتمام تیسری صنعتی نمائش19 اور 20 فروری کو ہو گی، ڈاکٹر مریم نعمان

155
سیالکوٹ ویمن چیمبر کے زیر اہتمام تیسری صنعتی نمائش19 اور 20 فروری کو ہو گی، ڈاکٹر مریم نعمان

سیالکوٹ۔16فروری (اے پی پی):ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام تیسری صنعتی نمائش 19 اور 20 فروری 2025ء کو ہو گی۔اس حوالے سے صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر مریم نعمان نے کہا کہ صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اکرام الحق سمیت سیالکوٹ کی کاروباری برادری اس نمائش کے انعقاد کے لیے ہماری بھرپور حمایت کر رہی ہے

، اس لئے ہم نے سبسڈائیزڈ سٹالز کی فراہمی ممکن بنائی ہے تا کہ بزنس میں نئی کاروباری خواتین کوپروموٹ اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔ نمائش میں سیالکوٹ ویمن چیمبر کی ممبران کی کوالٹی پراڈکٹس جیسے کٹلری، ہینڈی کرافٹس، شوز، لیدر پراڈکٹس، جیولری، فرنیچر، ایمبرائیڈریز، جم ویئر، سپورٹس ویئروغیرہ کے سٹالز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویمن چیمبر آف کامرس سیالکوٹ کے زیر اہتمام ہونے والی اس نمائش میں فیصل آباد، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، پشاور، گجرات، ملتان سمیت مختلف شہروں سے نوجوان انٹر پنیورز نے سٹالز بک کرا رکھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کے زیر اہتمام ہونے والی تیسری باضابطہ نمائش وی ۔

ایگزیبٹ2025میں ویمن ایمپاورمنٹ اور ویمن انٹر پنیورز کی ہر قسم کی کوالٹی پراڈکٹس کے سٹالز ہوں گے جبکہ اس نمائش کے ذریعے ہم نےکاروباری خواتین کو انتہائی کم ریٹس پر سٹالز فراہم کر کے آگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔