- Advertisement -
cسیالکوٹ ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ ٹریفک پولیس انچارج ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر سید شفقت رسول نے کہا کہ شہری چند منٹ میں بغیر کسی مشکل ٹیسٹ کے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ا
نہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سیالکوٹ پولیس شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بہترین خدمات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ضلع کے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں موٹر سائیکل چلانے والے افراد کوڈرائیونگ لائسنس جاری کر رہے ہیں جبکہ موبائل خدمت مرکز وین علامہ اقبال چوک میں مصروف خدمت ہے۔ انہوں نےکہا کہ سیالکوٹ ٹریفک پولیس کی 24/7 خدمات سے فائدہ اٹھائیں اور آج ہی اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515256
- Advertisement -