- Advertisement -
سیالكوٹ۔ 23 جون (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کرکے گمشدہ 2 بچوں کو بازیاب کرا کر والدین کے حوالے کردیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے گم ہونے والے بچے احمد اور سنیل کو بازیاب کراکر والدین کے حوالے کردیا ہے ،پہلے واقعہ میں مردا پور پولیس نے احمد کو قلیل وقت میں تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا جبکہ دوسرے واقعہ میں تھانہ قلعہ کالر والا پولس کو بذریعہ 15 اطلاع ملی کہ 10 سالہ سنیل گم ہوگیا ہے،پولیس ٹیموں نے چند گھنٹوں میں گمشدہ بچے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا جس پر والد نے سیالکوٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478185
- Advertisement -