سیالکوٹ پولیس ملازمان کے تعلیمی اور میڈیکل مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے،ڈی پی او سیالکوٹ

5
District Police Officer Sialkot Faisal Shahzad
District Police Officer Sialkot Faisal Shahzad

سیالکوٹ۔19جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے پولیس ملازمان کے تعلیمی اور میڈیکل مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے پیراماونٹ سائنس ہائی سکول کے ساتھ ایم او یو سائن کیے ۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے پیراماونٹ سائنس ہائی سکول کے ساتھ ایم او یو دستخط کیے جس کے تحت پولیس کے شہداءفیملیز کے بچوں کی فیس میں100فیصد رعایت جبکہ حاضر سروسز ملازمان کو 50 فیصد اور ریٹائرڈ ملازمین کو50 فیصد تک رعایت حاصل ہو گی۔

جس طرح انسپکٹر جنرل پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پہلے تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن ہوئے ہیں اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ نے یہ ایم او یو سائن کیے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمان کے تعلیمی اور میڈیکل مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔