سیالکوٹ۔ 13 مئی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس موبائل خدمت مرکز وین سے اگوگی کے شہریوں نے 14 مختلف سہولیات سے استفادہ حاصل کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق منگل کو سیالکوٹ کے علاقے اگوگی نزد یونین کونسل دفتر جی ٹی روڈ میں پولیس موبائل خدمت مرکز وین نے عوام کو خدمات فراہم کیں،اس دوران عوام کو ایک ہی چھت تلے 14 سہولیات فراہم کی گئیں
جن میں لرنرز ڈرائیونگ پرمٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، وہیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، جنرل پولیس سروسز، گمشدگی دستاویزات، اندراج کرایہ دار، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، قانونی رہنمائی برائے تحفظ خواتین، اندراج ملازم، جرم کی اطلاع، ایف آئی آر کاپی اور گمشدہ بچوں کی اطلاع شامل تھیں۔