سیالکوٹ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے سفاک ملزم الیاس ولد صادق کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ کینٹ کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ پولیس کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کی ہدایات کے مطابق یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں، انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوانی جائے گی۔