34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ پولیس نے ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچا کر بیمار...

سیالکوٹ پولیس نے ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچا کر بیمار شوہر کے علاج کی ذمہ داری اٹھا لی

- Advertisement -

سیالکوٹ۔5ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچا دیا اور بیمار شوہر کے علاج کی ذمہ داری اٹھا لی۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق چک سروانی کی رہائشی خاتون نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ اس کا خاوند بیماری کی وجہ سے مزدوری کرنے سے قاصر ہے گھر میں کھانے کو کچھ نہیں ، بچے بھوکے ہیں۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کے نوٹس لینے پر ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں مہینے کا راشن لے کر خاتون کے گھر پہنچ گئے اور اس کے شوہر کو ہسپتال لے جاکر مکمل معا ئنہ اور ادویات فراہم کرنے کے بعد مریض کی مکمل صحت یابی تک علاج کی ذمہ داری اٹھا لی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386877

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں