- Advertisement -
سیالکوٹ۔ 24 اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لاپتہ ہونے والے محسن علی کو تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت تھانہ نیکا پورہ پولیس نے لاپتہ ہونے والے محسن علی بعمر 13 سال کو چند گھنٹوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا۔ اس موقع پر محسن علی کے والدین نے ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد اور نیکاپورہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587314
- Advertisement -