سیالکوٹ پولیس کا ایک اور احسن قدم، گمشدہ بچی کو تلاش کر کے بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا

142
punjab Police

سیالکوٹ ۔24 دسمبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس کا ایک اور احسن قدم گمشدہ بچی کو تلاش کر کے بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ اگوکی پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گم ہونے والی کمسن 4 سالہ حوریہ نامی بچی کو قلیل وقت میں تلاش کر کے بحفاظت اس کے والد محمد شہزاد کے حوالے کر دیا ہے جس پر اس کے والد نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ڈھیروں دعائیں بھی دیں۔

علاؤہ ازیں پولیس نے اغوا کے مقدمہ کے مغوی 12 سالہ بچے عبدالرحمن کو بھی بازیاب کرا لیا ہے۔ دونوں بچوں کے والدین نے بچوں کی واپسی پر سیالکوٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے کمسن بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں گھر سے اکیلا باہر نہ جانے دیں۔