سیالکوٹ پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی کا فیصلہ

178
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

سیالکوٹ ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی ہدایات پر سیالکوٹ پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون میں مزید تیزی کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ اگوکی پولیس نے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کے مرتکب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور بجلی چوری کے مرتکب ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور بجلی چوری کے مرتکب ملزمان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔