سیالکوٹ۔ 10 نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں تھانہ بیگووالہ پولیس نےکارروائی کے دوران ملزم شیرعلی کوگرفتار کر کے اس کے قبضۃ سے 2 پسٹل 9 ایم ایم، رائفل 223 بور اور درجنوں گولیاں برآمد کر لیں، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔