سیالکوٹ پولیس کا مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی سلنڈر ز استعمال کرنے پر ڈرائیورزگرفتار

81

سیالکوٹ ۔9جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی سلنڈر ز استعمال کرنے پر3ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے تھانہ قلعہ کالر والا سے مسافر وین میں ایل پی جی سلنڈرز بطور ایندھن استعمال کرنے پر یونس اور تھانہ موترہ کے علاقوں سے رفاقت اور نعمان سے مسافر گاڑیاں اور غیر قانونی سلنڈر ز قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی سلنڈر ز کااستعمال انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ ہیں ،اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مزیدکاروائیاں جار ی رہیں گی ۔