سیالکوٹ۔17نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تھانہ حاجی پورہ پولیس نےمعاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد آصف کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ پولیس ضلع کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے۔