- Advertisement -
سیالکوٹ۔ 06 مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے
ملزم مروان احمد،فیضان اور اکرام اللہ کے قبضے سے 1 کلو 20 گرام آئس اور 3 کلو چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569545
- Advertisement -