سیالکوٹ۔12اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے پتنگ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔سیالکوٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پرعالم چوک میں پرانی سبزی منڈی کے قریب پتنگ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار ا اور3افراد کو گرفتار کر کے تقریباً 600 پتنگیں اور خام مال برآمد کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نے ناکہ بندی کے دوران پتنگ فروش محمد ناصرکو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد کر لی۔
دوران تفتیش ملزم ناصر نے انکشاف کیا کہ اس نے فیکٹری سے پتنگیں عالم چوک سے خریدی تھیں۔ ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے پتنگ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر فیکٹری مالک سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 600 پتنگیں برآمد کر لیں۔ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔