24.4 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی،چند گھنٹوں میں گھر سے لاپتہ ہونے قمر...

سیالکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی،چند گھنٹوں میں گھر سے لاپتہ ہونے قمر عباس کو بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 29 مئی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے چند گھنٹوں کی مسلسل کوشش سے گھر سے لاپتہ ہونے والا قمر عباس بحفاظت بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق چونڈہ کے رہائشی شہری نے تھانہ پھلورہ پولیس کو مطلع کیا کہ میرا 14 سالہ بیٹا قمر عباس لاپتہ ہو گیا ہے سخت پریشان ہوں میری مدد کی جائے۔

ایس ایچ او تھانہ پھلورہ شیراز اختر نے ٹیم کے ہمراہ چند گھنٹے کی مسلسل کوشش سے قمر عباس کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا،قمر عباس مدرسہ میں زیر تعلیم تھا اور استاد کے سخت رویہ اور مارکٹائی سے عاجز آ کر گھر سے بھاگ گیا تھا جو کسی سانحہ کا شکار ہو سکتا تھا۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ تھانہ پھلورہ پولیس کے بروقت اور مؤثر ریسپانس کی بدولت قمر عباس کی فیملی کسی بڑے سانحہ سے تو بچ گئی تاہم والدین اور اساتذہ کو چاہیے کہ بچوں کو مارنے کی بجائے ان کے ساتھ محبت شفقت اور اعتماد کا رشتہ قائم کریں بچوں کے معاملہ میں بےجا سختی یا غفلت بڑی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602565

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں