سیالکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے 39 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد

98
arrested
arrested

سیالکوٹ۔ 14 فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 39 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کےبھاری مقدار میں سامان برآمد کر لیا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزادکی ہدایت پر آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوران سرچ آپریشن آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 39 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3من کے قریب چھرلیاں پٹاخے ،208 عدد انار ،5عدد سٹیک آتشبازی ،68عدد بمب،947 عدد ڈبیاں پٹاخے،112 عدد ڈبیاں پھلجڑیاں اور 31800روپے رقم وٹک برآمد کر لی۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ آتش بازی فروخت کرنا غیر قانونی کام ہے جسکی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔