سیالکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ،اقدام قتل کے 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

92
Sialkot Police
Sialkot Police

سیالکوٹ۔25اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے 2 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ پولیس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی و چیکنگ ای پولیس ایپ سے اقدام قتل کے مقدمہ میں تھانہ پسرور کو مطلوب اشتہاری ملزم حسنین اور نوسر بازی اور فراڈ کے مقدمہ میں تھانہ اگوگی کو مطلوب اشتہاری ملزم عباس نوید کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی ۔