سیالکوٹ۔4جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے جون کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او )سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ماہ جون میں698 اشتہاری ملزمان گرفتار کیے، 206 ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج ہوئے جس میں 205 عدد کلاشنکوف،پسٹل اور رائفل برآمد کیں،منشیات فروشوں کے خلاف 224 مقدمات درج ہوئے جس میں 151013 گرام منشیات ( آئس،چرس،ہیروئن) برآمد کیں جبکہ 1010 لیٹر شراب برآمد کی، 15 ون ویلر ملزمان گرفتار کیے، بجلی چوری کے مقدمات میں 236گرفتار کیے،104 عدد موبائل فون ای گیٹ گٹ ایپ کے ذریعے برآمد کیے، 12 گینگز کے 29 ملزمان گرفتار کیےجن سے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کل مالیت ریکوری کی اور 39 موٹر سائیکلیں، 31 موبائل، طلائی زیورات، 25 مال مویشی ،آلٹو کار، لوڈر رکشے، فارن کرنسی اور پرائز بانڈ شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس کی اولین ترجیح ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنا اور سیالکوٹ کو کرائم فری شہر بنانا ہے جس کے لیے سیالکوٹ پولیس کے افسران و جوان دن رات کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے اپنی جانیں تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے ہیں۔