سیالکوٹ پولیس کی دبنگ کارروائی،13 سالہ بچہ 24 گھنٹے میں بازیاب

3
Sialkot police
Sialkot police

سیالکوٹ۔19جون (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس تھانہ صدر چوکی کوٹلی باوا نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچہ 24 گھنٹے میں بازیاب کروالیا ۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق محمد بلال سکنہ محلہ امید پورہ نے درخواست دی کہ اسکا بھتیجا فیضان جس کا والد فوت ہو چکا ہے گھر سے مدرسہ بن باجوہ پڑھنے گیا جو وہاں سے غائب ہوگیا ہے ہمیں شک ہے کہ فیضان کو کسی نے اغواءکر لیا ہے، پولیس نے مقدمہ بجرم 363 ت پ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔

چوکی انچارج کوٹلی باوا غلام حسین نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹے میں بچہ گوجرانولہ سے بازیاب کروا کر ورثاءکے حوالے کر دیا ۔