سیالکوٹ ۔2ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے ماہ اگست میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں کرتے ہوئے 781 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جس میں ناجائز اسلحہ کے 123مقدمات درج کیے اور 126پسٹل، رائفلیں برآمد کیں،
سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف 213مقدمات درج کیے اور 204کلو گرام منشیات برآمد کی جس میں 792لیٹر شراب بھی برآمد کی،سیالکوٹ پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے 7 مقدمات درج کیے اور 7 پتنگ فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 14 ڈوریں اور 132 پتنگیں برآمد کیں جبکہ سیالکوٹ پولیس نے 10 ون ویلر بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔