سیالکوٹ۔ 27 نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیے۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ مراد پور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم شفقت رسول کے قبضے سے 10 لیٹر شراب جبکہ تھانہ سٹی پسرور پولیس نے ملزم وارث علی ولد محمد حنیف کے قبضے سے 1360گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔