سیالکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار

47
drug dealers arrested
drug dealers arrested

سیالکوٹ۔28اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 منشیات فروش گرفتار کر لیے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ستراہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوارن ناکہ بندی ملزم اشرف سے 1420 گرام چرس برآمد کی جبکہ منشیات فروشی اور گاہک مہیا کرنے پر دوسرے دو ساتھی ذیشان اور ارشد کو بھی گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔