- Advertisement -
سیالکوٹ۔31مئی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب کی بڑی کھیپ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر عبدالرزاق نےٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے شراب کی بڑی کھیپ سیالکوٹ لانے والے ملزم راہول مسیح کو گرفتار کر کے 150 بوتل قیمتی شراب برآمد کرکے ،شراب کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی کار بھی تحویل میں لے لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603721
- Advertisement -