سیالکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

5
Sialkot police
Sialkot police

سیالکوٹ۔21جون (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی فری ڈرگ پنجاب مہم کے تحت تھانہ مراد پور پولیس نے دوران کارروائی 2 ملزمان کے قبضے سے 3 کلو 480 گرام چرس برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے سیالکوٹ پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔